جہلم،موبائل فون کمپنیوں کے ٹاور پر وارننگ لائٹس نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ

منگل 19 نومبر 2019 20:05

جہلم ۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) جہلم موبائل فون کمپنیوں کے ٹاور پر وارننگ لائٹس نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ۔ موبائل فونز کمپنیوں کے ٹاوروں پر برقی لائٹیں آویزاں کروائی جائیں ، شہری تنظیموں کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں موبائل کمپنیوں کے درجنوں سے زائد ٹاور نصب ہیں ،جہلم شہر عسکری شہر ہونے کیوجہ سے فضائیہ کے طیارے ہیلی کاپٹر وغیرہ دن رات پروازیں کرتے دکھائی دیتے ہیں جس میں تربیتی مشقیں بھی شامل ہوتی ہیں ، جبکہ ان قدآور ٹاورز پر کسی قسم کی برقی لائٹیں نہیں جلائی جاتیں جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ لاحق ہے ،شہریوںنے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم شہر وگردونواح میں نصب موبائل فونز کمپنیوں کے ٹاورز پر برقی لائٹیں نصب کروائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں