ڈپٹی کمشنرسے مذاکرات کامیاب، پٹواریوں کی ہڑتال ختم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 نومبر 2019 18:45

ڈپٹی کمشنرسے مذاکرات کامیاب، پٹواریوں کی ہڑتال ختم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنرسے مذاکرات کامیاب، پٹواریوں کی ہڑتال ختم ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس نے تحصیل دینہ کے ہڑتالی پٹواریوں میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہونے پر پٹواریوں نے احتجاج و ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

جس کے بعد پٹواریوں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے فرائض سرانجام دینا شروع کر دئیے ۔ تفصیل کے مطابق انجمن پٹواریاں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف گزشتہ 20 روز سے احتجاج کیا جارہا تھا۔ تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس سے مذاکرات کے بعد پٹواریوں نے احتجاج ختم اور آج سے معمول کے مطابق ڈیوٹی سر انجام دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے پٹواریوں کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ یہ مزاکرات تحصیل دفتر دینہ میں کیے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف، تحصیلدار دینہ شیخ جمیل، تحصیل صدر انجمن پٹواریاں مظہر کیانی، ضلعی صدر محمد شفیق اور صوبائی صدر کے علاوہ محکمہ مال کے دیگر اہلکاران موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ کسی بھی اہلکار کے خلاف کوئی انتقامی کروائی نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور تحصیل دینہ کے تمام پٹواری حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں