پاکستان کی عوام بحیثیت ٹیم مل کر ملک کی معاشی ترقی کو بحال کرسکتے ہیں جبکہ اس میں بہتری کے مواقع موجود ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 نومبر 2019 19:21

پاکستان کی عوام بحیثیت ٹیم مل کر ملک کی معاشی ترقی کو بحال کرسکتے ہیں جبکہ اس میں بہتری کے مواقع موجود ہیں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجیدکھوکھر) پاکستان کی عوام بحیثیت ٹیم مل کر ملک کی معاشی ترقی کو بحال کرسکتے ہیں جبکہ اس میں بہتری کے مواقع موجود ہیں ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور راہنما راجہ واجد محمود نے آج صحافیوں سے اظہارخیال کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاست دان ملک کو سنوارنے کی بجائے ملک کی نااتفاقی میں اپنی روزمرہ سیاست کو ترجیح دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جہلم میں میونسپل کارپوریشن کی تین سو اٹھائیس دوکانیں جن پر ہزاروں خاندان اپنا رزق حلال کما کر اپنا گزارا کررہے تھے جبکہ ان دوکانوں کا کرایہ حکومت کے قوانین کے مطابق ہر سال دس فیصد بڑھایا جاتاتھا لیکن میونسپل کمیٹی بروقت کرایہ کی تجدید نہ کرا سکی جس کی وجہ سے ایڈ منسٹریٹر نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ان تمام دوکانوں کو اکشن کرنے کا حکم دیا لیکن چندتاجروں کا خود سے آکشن کے عمل میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے لوگ جن کا ان دوکانوں سے کوئی تعلق نہ تھا انہوں نے میونسپل کمیٹی کی دوکانوں کا لاکھوں روپے کرایہ بڑھا کر جو دوکانوں کا مارکیٹ ویلیو سے بڑھا کر بولی بولنا بولنے سے کرائے بہت زیادہ بڑھا دیے گئے جس سے موجودہ تاجروں کو ان کے حق سے محروم کیا جس سے نا انصافی کا پہلو نظر آتا ہے جس کے بعدمتعلقہ دوکاندار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں انصاف کے لیے گئے جہاں سے ان کی رٹ خارج کر دی گئی اب حکومت پنجاب سے درخواست ہے کہ تین سو اٹھائیس خاندانوں کے معاشی روزگار زندگی کو ختم کرنے کی بجائے ان کے ساتھ مشاورت کرکے موزوں نئے کرایے طے کرکے ان کی ذہنی اور معاشی پریشانی کو دور کیا جائے جیسا کہ دوسرے مختلف شہروں میں کیا گیا ہے کیونکہ یہی وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے جس کو پورا کرنا وزیر اعلی پنجاب کی بھی ذمہ داری بنتی ہے۔


جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں