ضلعی انتظامیہ میڈیا کے سہارے اور سبزی و فروٹ منڈی کے دورے کرکے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے جبکہ حکومت کو سب اچھا کی رپورٹس بھجوا رہی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 6 دسمبر 2019 17:22

ضلعی انتظامیہ میڈیا کے سہارے اور سبزی و فروٹ منڈی کے دورے کرکے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے جبکہ حکومت کو سب اچھا کی رپورٹس بھجوا رہی ہے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ضلعی انتظامیہ میڈیا کے سہارے اور سبزی و فروٹ منڈی کے دورے کرکے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے جبکہ حکومت کو سب اچھا کی رپورٹس بھجوا رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے مرکزی راہنماوٴں خواجہ محمد آصف جاوید ،طارق نسیم بٹ ،راوٴ محمد یونس ،انجینئر حافظ سرفراز احمد نے آج شہر کی سبزی منڈی کی دوکانوں کے ریٹس کا موازنہ کرنے کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اپنے افسران کے ہمراہ بڑی سبزی منڈی کا الصبح دورہ تو کرتے ہیں لیکن انہیں شاید یہ معلوم نہیں کہ انہیں دیکھ کر آڑھتی اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ جو پرائس لسٹ جاری کرتا ہے اس میں جو ریٹ دیے جاتے ہیں ان پر کوئی سبزی و فروٹ فروش عمل نہیں کرتا بلکہ لوگوں سے منہ مانگے دام وصول کئے جاتے ہیں جبکہ اگر ان کو ریٹ لسٹ دکھانے کا کہا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بادشاہ ہے وہ ڈی سی کو خوش کرنے کے لیے نیلام تو کروا دیتے ہیں لیکن جو ہمیں لسٹیں جاری کی جاتی ہیں وہ ہماری خرید سے بھی کم ہیں جبکہ ہمیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے عملہ کے ملازم بتا دیتے ہیں کہ ہم آرہے ہیں لسٹیں اویزاں کردو انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ سبزی و فروٹ کے نیلام کے بعد سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ مل کر ایسے ریٹ مقرر کریں جس میں کسی کا نقصان بھی نہ ہو اور عوام کو معیاری اشیاء خوردنی کم قیمت پر فراہم ہوسکیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں