تمام وزراء اور ایم ایل اے اپنے حلقوں میں کارکنان کے ساتھ موئثر رابطوں کو یقینی بنائیں اور پاکستان میں مقیم مہاجرین و متاثرین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 6 دسمبر 2019 17:23

تمام وزراء اور ایم ایل اے اپنے حلقوں میں کارکنان کے ساتھ موئثر رابطوں کو یقینی بنائیں اور پاکستان میں مقیم مہاجرین و متاثرین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) تمام وزراء اور ایم ایل اے اپنے حلقوں میں کارکنان کے ساتھ موئثر رابطوں کو یقینی بنائیں اور پاکستان میں مقیم مہاجرین و متاثرین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کیاکہ کابینہ اراکین اپنے ضلع اور حلقہ جات میں کارکنان کے ساتھ موئثر رابطوں کو یقینی بنائیں اس حوالے سے میکنزم تیار کیا جائے اور جماعتی و ترقیاتی امور میں کارکنان سے مشاورت یقینی بنائی جائے وزراء عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں عوامی مسائل کو سنا جائے اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے وزراء اپنے اضلاع اور حلقہ جات سے ہٹ کر پورے آزادکشمیر کے دورے کریں مسلم لیگی عہدیداران،یوتھ ونگ،ایم ایس ایف این سمیت دیگر ذیلی تنظیمات سے موثئر روابطہ رکھے جائیں اور انہیں مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے وزیراعظم نے کہا کہ وزراء دفاتر میں شیڈول مرتب کریں،فیلڈ میں جا کر کارکنان اور عوام الناس سے ملاقاتیں کریں کابینہ کا غیر رسمی اجلاس اب ہر مہینے منعقد ہوا کرے گا جن میں پچھلے اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کا انتظامی ڈھانچہ سرکاری ملازمین کے لیے نہیں بنا بلکہ ریاست کے دس لاکھ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہے بدقسمتی سے میرے پاس آنے والی 90فیصد درخواستیں سرکاری ملارمین سے متعلق ہوتی ہیں اس رویہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ 3سال میں رب کریں نے مسلم لیگ ن کو جو کامیابیاں عطا فرمائی ہیں کوئی دوسرا اس کا تصور نہیں کر سکتاان کا میابیوں کا کریڈٹ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور لیگی قیادت کو جاتا ہے اللہ کے فضل و کرم سے آزادکشمیر آج مالیاتی طور پر خود کفیل ہے ہم نے اپنے وسائل سے ترقیاتی بجٹ میں حصہ ڈالا اور بہترین مالیاتی نظم وضبط کی بدولت آج حکومت پر کوئی قرض نہیں ہماری ترجیح ہے کہ مالیاتی نظم و ضبط کے عوام تک ثمرات پہنچیں ہماری ساری کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیا مالیاتی معاہدہ کیا جس کی بدولت آزادکشمیر مالیاتی طور پر خود کفیل ہوا نئے مالیاتی معاہدے پر سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے شکر گزار ہیں آزادکشمیر برصغیر کی واحد ریاست ہے جو انتظامی بجٹ میں خود کفیل ہوئی ہے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں