وزیراعظم پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے کام کو دوبارہ شروع کروانے کا اعلان کریں، سکندر حیات گوندل

جمعہ 6 دسمبر 2019 21:54

پنڈدادنخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ پنڈدادنخان میں عوام کے دیرینہ مطالبہ تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے رکے ہوئے کام کو شروع کروانے کا بھی اعلان کریں، ان خیالات کا اظہار سابق صدر پی ٹی آئی ضلع جہلم سکندر حیات گوندل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے جلالپور کندووال نہر کے منصوبے کا افتتاح کرنا انتہائی خوش آئند اور عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے لیکن تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی ضلع جہلم، منڈی بہائوالدین، چکوال اور سرگودہا کے علاقوں کیلئے سی پیک کا درجہ رکھتا ہے اور گزشتہ حکومت میں لیگی ایم این اے ناصر اقبال بوسال کی کاوشوں سے اس ٹریفک پل کی تعمیر کیلئے فنڈز بھی مختص کئے گئے اور کام بھی شروع ہوا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے 2019 کے بجٹ میں اس اہم منصوبہ کیلئے صرف دس کروڑ روپئے رکھے جس کی بنا پرجاری کام روک دیا گیا ہے اور لاکھوں لوگوں کا دیرینہ مطالبہ کھٹائی میں پڑ چکا ہے۔

(جاری ہے)

سکندر حیات گوندل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ٹریفک پل کے منصوبہ کو مکمل کروا کر چار اضلاع کے عوام کے دل جیت سکتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹریفک پل چاہے چک نظام اور ہرن پور کے مقام پر بنے یا ڈھنگوال اور ملکوال کے مقام پر، پل بننا اشد ضروری ہے وزیراعظم رکا ہوا کام شروع کروائیں۔۔۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں