پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو کم قیمت پر اور مقررہ نرخوں پر تما م اشیاء خوردنی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

جمعہ 6 دسمبر 2019 21:59

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق قیمتوں کو کنٹرول کرنے ، عدالتوں کے معاملات کو نبٹانے ، قانونی تقاضے پورے کرنے اور رپورٹس فراہم کرنے کے حوالے سے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ڈی ڈی پی محمد عمران گوندل، اے ڈی پی پی عمران خان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق قانونی تقاضے پورے کے اور اپنی کاروایاں بہتر انداز میں سرانجام دینے کے لئے ٹریننگ کروائی۔ تربیتی پروگرام کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عنصر صغیر خان، اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،محمد عاطف،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فراز، ڈی او انڈسٹریز مرزامحمد سعید اقبال، تحصیلدار جہلم،دینہ، سوہاوہ، این ٹی اوز اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے ۔

اجلاس میں دوکانداروں کی چیکنگ، استغاثہ رپورٹ بارے ، جرمانوں کی تفصیل بارے پنجاب اسنشیل آرٹیکل کنٹرول ایکٹ 197 بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں