جہلم، ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں انتہائی مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری،والدین پریشان

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:49

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) جہلم ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں انتہائی مضر صحت اشیا کی فروخت جاری،والدین پریشان، والدین کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں انتہائی مضر صحت اشیاء خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے، بچے سینے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، ضلعی انتظامیہ بھی لمبی تان کر سو رہی ہے جبکہ سکولوں میں ناقص چپس،پاپڑ،سلانٹی اور دیگر اشیاء کی سرعام فروخت جاری ہے ،ناقص گھی اور تیل میں پکوڑے ،سموسے بھی تیار کر کے بچوں میں فروخت کئے جارہے ہیں ،والدین نے ڈپٹی کمشنر سے کینٹین مالکان اور سکولز انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں