تمام افسران اور ملازمین اپنے رویوں میں تبدیلی لاکر سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،سے لوگوں کے بہت سے معاملات صلح کی جانب بڑھتے ہیں ،آر پی او راولپنڈی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:07

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) تمام افسران اور ملازمین اپنے رویوں میں تبدیلی لاکر سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں جس سے لوگوں کے بہت سے معاملات صلح کی جانب بڑھتے ہیں ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک نے پولیس لائن جہلم میں پولیس کے افسران اور ملازمین کے اجلاس میں کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد ایس ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر ،ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور پولیس ملازمین موجود تھے اس سے قبل جب آر پی او جہلم پہنچے تو انہیں پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی آر پی او نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی دی انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ایس ڈی پی اوز تھانوں کے وزٹ ،کمیونٹی پولیسنگ اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام سائلین میں خوش اخلاقی سے وآسانیاں بانٹنا ہے جس کو آپ نے مل کر کامیاب بنانا ہے انہون نے کہا کہ تمام پولیس ملازمین اور افسران کو صحت کے لحاظ سے فٹ ہونا چاہیئے جبکہ اس ضمن میں فیزیکل فٹ لوگوں کو فیلڈ میں جا کر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرکے ضلع میں امن و امان کو یقینی بنانا ہے اور جو لوگ فیزیکل فٹ نہیں ہیں وہ اپنے آپ کو اس قابل بنائیں کہ وہ فٹ ہوں آر پی او نے تھانہ دینہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں لوگوں نے اپنے مسائل پیش کئے جس پر انہوں نے فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے انہوں نے قتل کے دو مقدمات میں مدعیوں کی شکایت پر ایک کمیٹی بنائی جو اس مسئلہ کو حل کرے گی انہوں نے کہا کہ جس ملازم کو جو شکایت ہے اسے میرے دفتر راولپنڈی آنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ضلع کی سطح پر ویڈیو لنک سسٹم شروع کیا جا رہا ہے جس پر وہ ہر جمعرات کو میرے ساتھ براہ راست بات کرکے اپنے مسائل بتائیں گے جن کا جائزہ لے کر انہیں حل کیا جائے گا انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے کہا کہ آپ تھانوں میں جاکر تمام تھانوں کا ریکارڈ اور لوگوں کے ساتھ پولیس کے رویے کو خوش اخلاقی میں تبدیل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے سی ڈی آئی ہیڈ کانسٹیبل منیر احمداورسلامی کے دستہ کو دس ہزار روپے نقد انعام دیا انہوں نے کہا کہ جمعہ کچہری کا سلسلہ جاری رہنے کے ساتھ ساتھ مساجد میں علماء کے ساتھ مل کر برائی کے خلاف لوگوں کا شعوربیدار کرنے کے لیے مختلف موضوعات جن میں حقوق العباد سر فہرست ہیں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے تاکہ والدین اپنے بچوں کی بہتر تربیت کرکے ایک اچھا ماحول اور معاشرہ ترتیب دے سکیں

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں