ڈپٹی کمشنر جہلم کا مختلف مقامات کا دورہ، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:44

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہلم محمد سیف انور جپہ نے سروس روڈ دینہ، جی ٹی روڈ دینہ، منگلاروڈ دینہ، مین بازار دینہ اور دیگر جگہوں کا الصباح 7:30 بجے اچانک دورہ کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف نے چیف آفیسر ایم سی، سینٹری ورکرز اور سٹاف کی جانب سے شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد سیف انور جپہ نے سڑک کے اطراف تعمیراتی میٹریل کو ٹھکانے لگانے ، رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کے سامنے صفائی ستھرائی کے معیار میں بہتری لانے اور تعمیراتی میٹر یل کو ختم کروانے کی ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر محمد سیف انور جپہ نے دینہ مین بازار مین میں غیر قانونی دکانوں کی تعمیر کو ختم کروانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ / ایڈمنسٹریٹر ایم سی دینہ کو ہدایت جاری کیں

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں