جہلم میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 دسمبر 2019 17:28

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق شیخ ویلفیئر برادری کے صدر شیخ محمد احسان و جنرل سیکرٹری شیخ ذوالفقار علی کاشف ،شیخ شکیل احمد، شیخ واحد گوگا،سیٹھی طاہر ایوب نے عوام کو طبی سہولیات کی مفت فراہمی کے لیے آج میجر اکرم شہید نشان حیدر پارک میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جس میں سینکڑوں مریضوں نے اپنا چیک اپ کروایا جبکہ اس میڈیکل کیمپ کا افتتاح ملک کی نامور روحانی شخصیت بابا عرفان الحق نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں میں انسانی ہمدردی کا جذبہ ہونا چاہیئے جس میں مخیر حضرات مل کر اس نیکی کے کام کو سرانجام دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ ویلفیئر کی انتظامیہ نے فری میڈیکل کیمپ لگا کرتمام لوگوں کو اس نیک مشن کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ تمام لوگ مل کر بحیثیت قوم اس کام کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں