ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہلم کاسروس روڈ دینہ، جی ٹی روڈ دینہ، منگلہ روڈ دینہ، مین بازار دینہ اور دیگر جگہوں کا الصبح اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 دسمبر 2019 17:48

ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہلم کاسروس روڈ دینہ، جی ٹی روڈ دینہ، منگلہ روڈ دینہ، مین بازار دینہ اور دیگر جگہوں کا الصبح اچانک دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہلم محمد سیف انور جپہ نے سروس روڈ دینہ، جی ٹی روڈ دینہ، منگلہ روڈ دینہ، مین بازار دینہ اور دیگر جگہوں کا الصبح 7:30 بجے اچانک دورہ کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف نے چیف آفیسر ایم سی، سینٹری ورکرز اور سٹاف کی جانب سے شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد سیف انور جپہ نے سڑک کے اطراف تعمیراتی میٹریل کو ٹھکانے لگانے ، رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کے سامنے صفائی ستھرائی کے معیار میں بہتری لانے اور تعمیراتی مٹر یل کو ختم کروانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد سیف انور جپہ نے دینہ مین بازار مین میں غیر قانونی دکانوں کی تعمیر کو ختم کروانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ / ایڈمنسٹریٹر ایم سی دینہ کو ہدایت جاری کیں ہیں۔

مزید براں، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مین بازار، جی ٹی روڈ پر تعینات سٹاف و دیگر سینٹری عملا کے ڈیوٹی روسٹر بارے تفصیلات حاصل کیں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ دینہ پر پودے لگانے کے لئے خصوصی مہم شروع کی جائے ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ دینہ شہر کو گرد و غبار سے صاف کرنے لئے روزانہ کی بنیاد پر واٹر بؤزر کے استمعال سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں