جہلم بیورو چیف البلاد کے توسط سے شائع ہونے والی خبر بخلاف محکمانہ کاروائی مڈوائف(م۔ن) کی سختی سے تردید کی جاتی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 دسمبر 2019 17:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم بیورو چیف البلاد کے توسط سے شائع ہونے والی خبر بخلاف محکمانہ کاروائی مڈوائف(م۔ن) کی سختی سے تردید کی جاتی ہے اور حقائق یہ ہیں کہ مڈوائف(م۔ ن) نے انچارج ہسپتال چک جانی کے خلاف سخت رویے کی شکایت مورخہ 18.11.19کو دی۔جس کی انکوائری ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ پنڈ دادن خان ڈاکٹر محمد علی سے کرائی گئی جس میں واضح ہوا ک مڈوائف )م۔

ن( نے غلط بیانی اور حقائق کے منافی درخواست دی تھی۔ مزید برآں ہسپتال کے تمام عملے نے بیان دیا کہ اس کا رویہ معادندانہ اور غیراخلاقی ہوا کرتا ہے ۔مڈوائف مذکورہ پہلے بھی اسی قسم کی شکایات میں ملوث پائی گئی ہے ۔ اس کی بنیاد پر انکوائری آفیسر نے یہ تجویذ کیا کہ عوام کو بہتر خدمات دینے کے لئے عملے میں لڑائی جھگڑے کوروکا جائے اور اس کے لئے موزوں یہی ہے کہ مڈوائف مزکورہ کو ہسپتال سے الگ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

یہ امر ضروری بذکر ہے کہ درخت کٹائی کا معاملے کی انکوائری بھی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ پنڈ دادن خان ڈاکٹر محمد علی سے کرائی گئی تھی جس میں انہوں نے تمام ذمہ داران کو قصور وار قرار دیا تھا اور ان کے خلاف سخت کاروائی تجویز کی تھی۔چونکہ اس واقع کا اصل قصوروار سکیل 16 کا ملازم ہے اور اس کے خلاف کاروائی کرنے کی مجاز اتھارٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ہے ۔لہذا اس کیس کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب کو قانونی کاروائی کے لئے بھیج دیا گیا تھا۔لہذا اس کیس کا اس فیصلے سے کوئی تعلق نہ ہے اور یہ خبر حقائق کے منافی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں