جہلم، پی ایم اے کے انتخابات ڈاکٹرز پیس پینل کامیاب

پیر 9 دسمبر 2019 22:46

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) پی ایم اے کے انتخابات ڈاکٹرز پیس پینل کامیاب تفصیلات کے مطابق چیئر مین الیکشن کمیشن ڈاکٹر امجد حسین ممبران ڈاکٹر سید شبیر اختر ،ڈاکٹر آمنہ پرویز نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر کے عہدہ کے لیے ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل نے 302ووٹ جبکہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن 250 سینئر نائب صدر کے لیے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے 326اور ڈاکٹر ارشد علی تنیو240جنرل سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر باسط الطاف 341جبکہ شیبہ اکرم ہاشمی 222جوائنٹ سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر سویرابخاری 333ڈاکٹر ارشد غنی 223کلینیکل سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر فواد مجید چوہدری 329جبکہ ڈاکٹر عدنان نجب 233فنانس سیکرٹری کے لیے ڈاکٹرطاہر عتیق چغتائی314ڈاکٹر عامر سلطان 253انفارمیشن سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر عثمان شاہد 320ڈاکٹر ذیشان صدیق 245 ووٹ لیے اس طرح ڈاکٹرز پیس پینل گروپ کے ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل صدر ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر باسط الطاف،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سویرابخاری ،کلینیکل سیکرٹری ڈاکٹر فواد مجید چوہدری،فنانس سیکرٹری ڈاکٹرطاہر عتیق چغتائی،انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر عثمان شاہد کا پورا گروپ کامیاب ہو گیا ہے اسی طرح چاروں تحصیلوں سے نائب صدور بھی ڈاکٹرز پیس پینل گروپ کے جن میں تحصیل جہلم سے ڈاکٹر محمد طارق ساہی تحصیل سوہاوہ سے ڈاکٹروحید اصغر،تحصیل دینہ سے ڈاکٹر فہد جاوید ،تحصیل سرائے عالمگیر سے ڈاکٹر محمد ریاض برا کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سینٹرل کونسلرز کے لیے ڈاکٹر عبداللہ گوندل ،ڈاکٹر عبیر قمر ،ڈاکٹر علی حیدر چوہدری ،ڈاکٹر فہیم العزیز منہاس ،ڈاکٹر محمد طاہر،ڈاکٹر شہناز شاہد ،ڈاکٹر عمیر طارق ،پراوینشل کونسلرز کے لیے ڈاکٹر جواد احمد ،ڈاکٹرمائرہ گل ،ڈاکٹر مدثر ذوالفقار،ڈاکٹر ثمن ارشد ،ڈاکٹر عظمی مظہر،ڈاکٹر وحید کامران ،ڈاکٹر ذوالفقار علی جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں ڈاکٹر عبدالغفور ملک،ڈاکٹر عبدالماجد چوہدری ،ڈاکٹر اعجاز احمد شیخ ،ڈاکٹرمحمد ارشد کیپٹن ،ڈاکٹرمحمد قاسم ،ڈاکٹر ریاض امحمد قمر میجر ،ڈاکٹر شاہد تنویر اس طرح ان انتخابات میں ڈاکٹرز پیس پینل نے انتخابات جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے کیونکہ اس سے قبل گزشتہ چار انتخابات میں ڈاکٹرز عمل گروپ ہی کامیاب ہوتا آیا ہے اور اس مرتبہ ڈاکٹرز نے اس پینل کو ووٹ دے کر اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ ضلع کے تمام ڈاکٹرز کی بھلائی میں کیا کردار ادا کریں گے جبکہ ان انتخابات میں جیت کو بدلنے کے لیے ڈاکٹر عبدالشکور ملک ،ڈاکٹر عبد الغفور ملک اور ڈاکٹر شعیب کیانی کے علاوہ ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر شاہد تنویر کے ساتھ ساتھ لیڈی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ڈاکٹر باسط الطاف،ڈاکٹر زاہد الطاف اور ڈاکٹر فواد مجید نے اہم کرداد ادا کیا ہے

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں