ڈپٹی کمشنر آفس میں احساس برانچ کا افتتاح

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 دسمبر 2019 18:00

ڈپٹی کمشنر آفس میں احساس برانچ کا افتتاح
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اپنے دفتر میں احساس برانچ کا افتتاح کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی کمپلیکس جہلم میں ایک مخصوص برانچ کا اجراء ممکن ہوا ہے جس کے تحت ایسے افراد جن کے مسائل حل نہیں ہو رہے ، جن کو دور دراز علاقوں کے سرکاری دفتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں، ان کے لئے احساس برانچ کو فعال کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عوام ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے اس خصوصی برانچ کا انعقاد کیا ہے ، اس برانچ میں میں 2 افسران کو تعینات کیا گیاہے جو روزانہ کی بنیاد پر اس برانچ میں آنے والے سائلین کے مسائل کے بارے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کو آگاہ کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کر لئے متعلقہ محکمے سے تمام تر تفصیلات اور ڈیڈ لائن کے مطابق کام کی تفصیل ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور متعلقہ سائل کو اگاہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ اس برانچ میں موجود درخواستوں کو ترجیحی بنیادی پرکم سے کم درکار وقت میں نبٹایا جائے گا، جبکہ متعلقہ سائل کو حکومت پنجاب کے جہلم میں کسی بھی دفتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے ، انکا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں بلخصوص ایسے افراد درخواست دے سکتے ہیں جن کے لئے سفر کرنا مشکل ہے انکا مثلا حل کرنے کے بعد انکو بذریعہ ٹیلیفون و ڈپٹی کمشنر دفتر سے جاری کردہ مراسلہ کے تحت فوری آگاہ کیا جائے گا۔

درخواست گزار ڈی سی دفتر میں احساس برانچ، کمپلینٹ سیل تا ڈپٹی کمشنر دفتر میں اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ احساس برانچ ڈی سی دفتر میں عملہ تعینات کیا جا چکا ہے جو روزانہ رپورٹ فراہم کرے گا اور ساتھ ہی ساتھ آن لائن کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم پر سائل کے کوائف کو ان لائن اندراج کرے گا،اور درخواست کو متعلقہ محکمے کے سربرا کو فوری اگاہ کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ احساس برانچ کا مقصد بزدار حکومت کے ویژن کے مطابق عوام کو اولین ترجیح پر انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کرنا اور انکے مسائل کو حل کرنا ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں