ڈپٹی کمشنر آفس میں کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم کا افتتاح

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 دسمبر 2019 18:01

ڈپٹی کمشنر آفس میں کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم کا افتتاح
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جہلم کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم کا افتتاح کیا ہے ، اس پروگرام کے تحت سائلین بذریعہ ڈاک ڈپٹی کمشنر جہلم دفتر کمپلینٹ سیل میں کسی بھی سرکاری محکمے سے متعلق اپنی درخواست دے کر مسائل کا حل کروا سکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کے دفتر میں آنے والے سائلین کی درخواستوں کا اندراج جہلم کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم میں کیا جائیگا ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جہلم کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم میں ضلع بھر سے سائلین کے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکے گا، اس سسٹم میں سائلین کی درخواست کو آن لائن متعلقہ محکمے کو بھجوایا جائے گا اور کمپلینٹ کی نوعیت کے مطابق متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر کو اسکے موبائل نمبر پیغام موصول ہوگا جس کو پرنٹ لینے کے بعد 2 دن کے اندر حل کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات مطابق جہلم کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم سے متعلقہ آفیسر اور سائل دونوں کو موبائل پرمیسج موصول ہوگا اور کمپلینٹ کے بارے اپ ڈیٹ کیا جا سکے گا، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اس ان لائن پورٹل کی خود مانیٹرنگ کریں گے اور کم سے کم درکار وقت میں سائل کے مسلے کو حل کیا جا سکے گا ، بزدار حکومت کے عوام دوست ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور انصاف کو فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اس پروگرام کا انعقاد کیا ہے ، ضلع بھر سے سائلین ڈپٹی کمشنر کے کمپلینٹ سیل میں دخواست جمع کروا سکتے ہیں اور بذریہ ڈاک بھی بھجوا سکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اس پورٹل سے سائل کے مسلے کو ترجیحی بنیادوں پر کم وقت میں حل کیا جائے گا، جس میں دفاتر میں ڈاک بھجوانے اور وصول کرنے کے وقت کو ختم کرتے ہوئے آن لائن سسٹم کے تحت فلفور محکمے کے آفیسر کو اگاہ کیا جائیگا جبکہ سائل کو تمام تر عمل سے بھی آگاہ رکھا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سرکاری دفتر میں ڈاک بھجوانے کی بجائے پروٹل کے ذریعے فلفور آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں