غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونی، دکانوں، ہوٹلوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ڈی سی جہلم

بدھ 11 دسمبر 2019 23:37

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈ دادنخان حیدر علی چٹھہ اور ڈی او پلاننگ محمد شہباز کی نگرانی میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ریونیو ،پلاننگ اور دیگر سرکاری اہلکاروں نے پنڈ دادنخان شہر میں غیر قانونی مرجان ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سوسائٹی کو مکمل طور پر سیل کر دیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا کہ غیر منظور شدہ اور نقشہ فیس ادا نہ کرنے والی ہاؤسنگ کالونی مالکان، دکانوں اور ہوٹل مالکان کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں آج پنڈ دادنخان میں قائم کی گئی غیر منظور شدہ ہاوسنگ کالونی کے بکنگ دفتر کو سیل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ضلع بھر میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں اور کمرشل فیس ادا نہ کرنے والے پلازوں اور دوکانوں کے خلاف کیا جائے گا۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل پنڈ دادنخان کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیااور صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فراز، سی ای او ایم سی پن دادنخان حیدر علی چٹھہ، ڈی او پلاننگ محمد شہباز، بلڈنگ کلرک شبیر مارتھ اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی جہلم محمد سیف انور جپہ نے پنڈ دادنخان اور کیھوڑہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے برساتی نالوں اور شہری علاقوں کی صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بننے کے لئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں