ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس جہلم کے سینئر کلرک کے والدکا انتقال جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 دسمبر 2019 17:25

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سینئر کلرک ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس جہلم محمدآصف کے والد محترم طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس جہلم کے سینئر کلرک محمد آصف کے والد محترم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ ٹاہلیانوالہ کے مر کزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ،سر کاری، صحافتی ، کاروباری حلقوں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور ورثاء سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مر حوم کی قبر کی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ورثاء کو صبر و جمیل عطا فر مائے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں