جہلم، مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے شعبہ صحت میں عملی اقدامات جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:25

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے اچانک دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔ ڈی سی جہلم کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے شعبہ صحت میں عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، جنرل وارڈ، میڈیکل سٹور، پارکنگ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا، مفت ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو دستیاب سہولیات بارے آگہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کی حاضری اور سٹاف کی ہسپتال میں مینجمنٹ کی پڑتال کی۔ انہوں نے ایم یس کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا چکا ہے، حکو مت پنجاب سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کسی بھی ڈاکٹر یا پیر ا میڈیکل سٹاف کی لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی میں مریضوں کی تیمارداری کی اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہو لیات کے بار ے میں دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں