کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا جہلم کا دورہ،ڈی سی جہلم کے ہمراہ کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 جنوری 2020 19:43

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا جہلم کا دورہ،ڈی سی جہلم کے ہمراہ کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کپٹن (ر) محمد محمود کا دورہ جہلم، وزیرا اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کمشنر راولپنڈی نے ڈی سی دفتر جہلم کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں شہریوں کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر محکموں کی جانب سے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جہلم سمیت راولپنڈی کے دیگر ڈسٹرکٹس میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، ضلعی سطح پر اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں اعتدال لانے کے لئے کوشاں ہیں، شیلٹر ہوم کی تعمیر، جلالپوراریگیشن پروجیکٹ، کلین اینڈ گرین کے تحت صفائی ستھرائی، تجاوزات کا خاتمہ، پودے لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)



اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس میں محکمہ تعلیم، صحت، ریونیو، ہائر ایجوکیشن، فارسٹ، ایگریکلچر، لائیو اسٹاک، میونسپل کارپوریشن و دیگر اداروں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ، آٹا اور چینی ضلع میں وافر مقدار میں موجود ہے جس کی پڑتال اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ضلع میں 15 سیل پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی کو 790 روپے کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے ، جبکہ دیسی آٹا 60 روپے فی کلو کے حساب سے تمام چکیوں میں مل رہا ہے ، سرکاری ریٹ کے مطابق ضلع کے مرکز خریداری پر آٹا 805 روپے فی بیس کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ۔

جبکہ چینی سمیت دیگر اشیا خوردنی کی سپلائی میں کوئی دقت نہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ دوکانداروں کو نرخ نامے آویزاں کرنے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی بارے آگاہی دی جا رہی ہے ۔ ضلع میں قیمت اپلیکشن بارے اگاہی فراہم کی جا رہی ہے ، رواں ماہ 290 شکایات پر کام کرتے ہوئے کامیابی سے تمام دکانوں کے دورے کے اور بھر پور کارروائی کی۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع جہلم میں 39 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے ، جس جن میں 246 شکایات موصول ہی جبکہ ابتک 221مسائل کا ازالہ کیا جا چکا ہے ، اسی طرح ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے 88 سینٹرز اور سینکڑوں سکولوں میں بہترین سہوتیں فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات، ترقیاتی کاموں کی تفصیل، صحت اور تعلیم سمیت دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ لی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم میں اگزام ایمرجنسی پروگرام، ہا نیسٹی شاپس، تربیہ پروگرام اور دیگر نئے اقدامات بارے بریفنگ دی، ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ انسداد پولیو اور ڈینگی اقدامات بھی ضلع بھر میں جاری ہیں اور ہسپتال میں بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ڈی سی جہلم نے بتایا ہے مشن کلین اینڈ گرین پنجاب کے ضلع میں صفائی ستھرائی، پودے لگانے ، صاف پانی فراہم کرنے ، کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ پیٹرول پمپس پر پودے لگانے اور واشرومز کی صفائی و دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے محکمہ مال، محکمہ صحت، بہبود و آبادی اور دیگر بارے بریفنگ دی جس پرکمشنر راولپنڈی محمد محمود نے اظہار اطمنان کیا اور مزید لگن سے کام کرنے کے لئے ہدایت دی۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او ، سی ای او ایجوکیشن سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود نے جہلم کے صحافی برادران سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہری مسائل بارے آگاہی حاصل کی ہے ،انکے بر وقت حل کے لئے ڈپٹی کمشنر سیف انور کو موقع پر ہدایت دیں۔ انہوں نے صحافیوں کے مسائل سنے اور بلخصوص صحت انصاف کارڈزکے اجراء کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ صحت پنجاب سے رجوح کرنے کا کہا ہے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں