گزشتہ روز حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 2نوجوانوں کی نماز جنازہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 جنوری 2020 19:47

گزشتہ روز حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 2نوجوانوں کی نماز جنازہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) گزشتہ روز حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 2نوجوانوں کی نماز جنازہ ،ہزاروں افراد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماؤں عامر سلیم میر کے بیٹے خالد میر اور محسن رزاق کے بیٹے حمزہ محسن کی کار کا حادثہ ہوا تھا جس میں وہ جاں بحق ہو گئے

ان کی نماز جنازہ آج فوجی مل گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ مطلوب مہدی خان،سابق سینیٹر و رکن اسمبلی راجہ محمد افضل خان،سابق ارکان پنجاب اسمبلی ،کونسلرز ،تاجر کے علاوہ ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں