مخیر حضرات کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدیوں کو سویٹرز اور قرآن پاک تقسیم کر دیئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 جنوری 2020 19:51

مخیر حضرات کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدیوں کو سویٹرز اور قرآن پاک تقسیم کر دیئے گئے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر)   مخیر حضرات کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدیوں کو سویٹرز اور قرآن پاک کر دیئے گئے

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منشا سندھو اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل مظہر اقبال کی موجودگی میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری تسنیم ناصر اقبال اور مدینہ فاؤنڈیشن فیصل آباد کی طرف سے قیدیوں کے لیے قرآن پاک اور سویٹرز دیئے گئے

جو اسی وقت قیدیوں اور حوالاتیوں میں تقسیم کردیئے گئے جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو نے ان کی اس خصوصی کاوش کو سراہا ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں