ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ،مختلف وارڈز کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ اسٹاف کی حاضری بھی چیک کی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 جنوری 2020 12:44

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ،مختلف وارڈز کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ اسٹاف کی حاضری بھی چیک کی گئی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر او پی ڈی،ٹی بی وارڈ،ایمرجنسی بلاک، چلڈرن وارڈ کے ساتھ ساتھ وئیر ہاوس اور ایمریجنسی بلاک میں واش رومز کی تعمیر و ترقی کا جائزہ لیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔

انکا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)


انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر اے ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی،ڈاکٹر حفیط الرحمان،ایڈمن افسر برہان بٹ، اور دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پرانہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیتے ہوئے بتایا کہا ہے کہ کام جلد مکمل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں