ڈپٹی کمشنر کا افغاناں مسجد کے گرد صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کروانے کے ساتھ ساتھ فلور ملز کا اچانک دورہ
عمر جمشید پیر 27 جنوری 2020 17:23
(جاری ہے)
انکا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس زیادہ قیمت وصول کرنے پر جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندراج کر رہے ہیں ۔
پرائس کنٹرول کے اجلاس میں فیصلے کے مطابق آٹے کا ہول سیل ریٹ783 ، پرچون ریٹ805 روپے فی 20 کلو تھیلہ جبکہ روٹی 7 روپے فی 100 گرام فراہم کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تمام آٹا چکیوں پر دیسی آٹا بھی 60روپے سے زائد کے حساب سے فروخت نہیں کیا جا رہا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کے عوام شکایات کی صورت میں قیمت کے نام سے متعارف کروائی گئی موبائل ایپلیکیشن پر شکایات درج کروا سکتے ہیں جس کی بنیاد پر 2 گھنٹے کے اندر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انکا کہنا تھا کہ عظیم شہری ہونے کے ناطے زائد قیمتوں پر اشیا خورد و نوش کی شکایات ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنرز دفتر میں یا 080002345 پر بذریہ ٹیلی فون درج کروائیں۔ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے افغانہ مسجد کے گرد صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کروانے کے لئے خصوصی دورہ کیا، اس موقع پر راجہ اشفاق، سینٹری ورکرز اور دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ایم سی عملہ کی مدد سے کام کا آغاز کروا دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر ایم سی جہلم سیف انور جپہ نے میونسپل کارپوریشن جہلم کے عملہ کو افغانہ مسجد، فلڈ بند جہلم، اولڈ جی ٹی روڈ و دیگر مقامات کی صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی ہدایات دی ہیں۔ افغانہ مسجد کے ارد گرد جمع پانی کو مٹی کی مدد سے ختم کروایا جا رہا ہے اور کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جہلم شہر سمیت، تاریخی عمارتوں کی صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے فلڈ بند کی حفاظت اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے فلڈ بند پر بیریر لگانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے فلڈ بند کے قریب تعمیر مسجد کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو ہدایت دی ہے کہ صفائی ستھرائی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دریائے جہلم پر لگائی گئیں ڈولیوں کی سخت چیکنگ ، میرا بکوٹ کی ڈولی کو ناقص قراردیکر بند کردیا گیا
ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی بڑی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل اسلحہ ..
انسداد منشیات کی خصوصی مہم کے دوران جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،02منشیات ..
ڈی پی او جہلم کا پولیس خدمت مرکز جہلم،پولیس تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس، تھانہ سٹی اور دفتر ..
جہلم میں میونسپل کمیٹی کی کمرشل دکانوں کے کرایے تاجروں کے لیے وبال جان بن گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم ..
جہلم،رکشہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ رکشہ برآمد
جہلم ،ٹرانسجینڈر کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
جہلم،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث2ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقم برآمد
صحافت کوئی پیشہ نہیں، خدمت خلق کا دوسرا نام ہے، صحافی نیک نیتی سے لوگوں کی دادرسی کریں اور مظلوم کے ساتھ ..
جہلم پولیس نے دو مختلف مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،چھینی گئی رقم اور رکشہ برآمد
حکومت پنجاب کی مقررہ قیمت پر روٹی نان فروخت نہ کرنے پر متعدد تندور سیل، بھاری جرمانے
جہلم پولیس کا شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈان جاری،دو شراب سپلائرز ملزمان گرفتار
جہلم سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو