جہلم میں پرائس کنٹرول کمیٹی کام کرنے سے قاصر،جبکہ مٹن ،بیف،سبزی ،فروٹ کے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں ،انجینئر حافظ سرفراز احمد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 جنوری 2020 17:24

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم میں پرائس کنٹرول کمیٹی کام کرنے سے قاصر،جبکہ مٹن ،بیف،سبزی ،فروٹ کے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق جہلم کے ممتاز سماجی رہنما انجینئر حافظ سرفراز احمد نے بتایا کہ موجودہ حکومت صرف نعرے لگانے پر یقین رکھتی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے برائے نام پرائس کنٹرول کمیٹی بنائی ہوئی ہے جس کے ممبران شکیل اختر بھٹہ ،سہیل چغتائی کے علاوہ بیف اور مٹن کے صدور شامل ہوتے ہیں جب ان کے پاس چینی لینے کیلئے جاتے ہیں تو یہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررہ سرکاری نرخوں کی بجائے اپنے داموں پر فروخت کرتے ہیں اسی طرح فلور ملیں جو آٹا فراہم کررہی ہیں اس سے میدہ نکال کر اس میں ”پھک“ڈال دی جاتی ہے جس سے روٹی کا پکنا بہت مشکل ہوتا ہے اور وہ صحت کے لیے بھی مناسب نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر جہلم کو چاہئے کہ وہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تمام مارکیٹوں میں نکالیں تا کہ وہ تمام لوگوں کے نرخ چیک کرکے انہیں درست راستے پر لائیں یہی ان کا عوام پر احسان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں