موجودہ حکومت اپنی غلط پالیسیوں کے باعث متوسط طبقے کے لوگوں کو فاقہ کشی کرنے پر مجبور کررہی ہے،راجہ ظفر اقبال

منگل 28 جنوری 2020 23:27

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) سابق چیئرمین بلدیہ راجہ ظفر اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی غلط پالیسیوں کے باعث متوسط طبقے کے لوگوں کو فاقہ کشی کرنے پر مجبور کررہی ہے جبکہ ان کا حساب یہ ہے کہ اندھا تقسیم کرے ریوڑیاں صرف اپنوں کو ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے اپنے دفتر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عابد بٹ ایڈووکیٹ،عمران بشیر وائیں، حلیم اللہ،قیصر محمود،عنصرمحمود کے علاوہ سینکڑوں کارکن موجود تھے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی تو قائم کی ہوئی ہے جس میں تمام ممبران آدھی صدی سے آرہے ہیں جبکہ چینی،آٹا،گھی اور دوسری اشیاء خوردنی کو کنٹرول کرنے کی بجائے مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کو خود سپورٹ کرتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے اس پر کوئی عمل نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ پرانے تعمیراتی منصوبے جو تعمیر ہورہے تھے انکو مکمل کیا جانا ضروری تھا جبکہ انہیں مکمل کرنے کے لیے اس پر موجودہ حکمران اپنے افتتاح کی پلیٹس لگا کر خودنمائی کررہی ہیں جبکہ قوم جانتی ہے کہ یہ منصوبے سابقہ حکومت نے منظور کرکے ان کے فنڈز جاری کیے تھے انہوں نے کہاکہ اب نئے منصوبے جن کے فنڈز کی منظوری تو ہو چکی ہے لیکن تاحال انکے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے فنڈز وصول نہ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جہلم شہر میں سیوریج نظام کی بحالی لوگوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور جہلم کی تمام ٹوٹی پھوٹی سڑکوں ازسرنو تعمیر کرنا بہت ضروری ہے جس کے لیے کام شروع کیا جائے اور مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف حکومت سخت سے سخت اقدامات کرے تا کہ لوگوں کو سستے داموں پر اشیاء خوردنی فراہم ہوں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں