جہلم۔جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بڑھتی ہوئی پتنگ بازی،انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالا تر

پیر 17 فروری 2020 22:12

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بڑھتی ہوئی پتنگ بازی ، انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالا تر،قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بڑے حادثے کے منتظر، شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے کارروائی کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہری، سماجی،رفاعی، فلاحی، مذہبی ، تنظیموں کے عمائدین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ چکی ہے،مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و حراس پھیل رہاہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہے ہیں کہ کوئی جانی نقصان ہو اس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہونگے ۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ فروخت کرنے والے دکانداروں سمیت پتنگیں اڑانے والے بگڑے نوجوانوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں