جہلم۔ بچوں پر جنسی تشدد پر سرعام پھانسی حکومت کا احسن اقدام ہے،سید خلیل حسین کاظمی

پیر 17 فروری 2020 23:53

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) بچوں پر جنسی تشدد پر سرعام پھانسی حکومت کا احسن اقدام ہے،قوانین پر عمل پیرا ہونے سے ہی جرائم کی شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے،کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ پر بھی کم از کم سزا عمر قید اور زیادہ سے زیادہ سزائے موت کا قانون ملک بھر میں لاگو کیا جائے، ملک میں امن اور جرائم کی شرح میں کمی کے لئے پولیس اصلاحات کی بھی اشد ضرورت ہے ،جب تک پولیس کو سیاست سے پاک نہیں کیا جاتا تب تک بڑے لوگوں پر قانون کی گرفت مضبوط نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے گذشتہ روز مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ جہلم میں اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں