وفاقی حکومت انرجی ڈویژن کے احکامات پر ایس ای آئیسکو کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 فروری 2020 20:30

وفاقی حکومت انرجی ڈویژن کے احکامات پر ایس ای آئیسکو کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وفاقی حکومت انرجی ڈویژن کے احکامات پر ایس ای آئیسکو کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد عوام نے مسائل پیش کیے موقع پر حل کے لیے احکامات ،تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری انرجی ڈویژن اور سی ای او آئیسکو کے احکامات پر ایس ای آئیسکو محمد اسلم خان نے تمام آئیسکو کے ایکسین ڈویژن II اور ایس ڈی اوز اور سٹاف کے ہمراہ کھلی کچہری لگائی جس میں سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی عوام نے اپنے مسائل پیش کیے جن پر فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے

ایس ای آئیسکو محمد اسلم خان نے کھلی کچہری میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم حکومت کے احکامات پر آپ کے گھر کی دہلیز پر آپ کو انصاف کی فراہمی کے لیے آئے ہیں،جبکہ آپ لوگوں نے ناصرف برائی اور کرپشن کو ختم کرنے میں ہمارا ساتھ دینا ہے بلکہ بدعنوان عناصر کے خلاف جہاد بھی کرنا ہے انہوں نے کہاکہ ہم اگر دیانتداری سے اپنے واجبات حکومت کو ادا کرتے ہیں تو اس سے حکومت کے لیے وسائل پیدا ہوتے ہیں جبکہ آپ کے مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر اس سب ڈویژن میں کسی کو زائد بل دیاگیا ہے اور کسی ملازم نے کسی بھی فرد سے رشوت طلب کی ہے تو آپ ابھی اس کا نام بتائیں اس کے خلاف کاروائی ہو گی اور وہ محکمہ میں نہیں رہیگا۔انہوں نے کہاکہ تمام صارفین کو عزت دینے اور ان کا احترام کرنا آئیسکو کے ہر افسر اور ملازم پر فرض ہے،جبکہ میرے دفتر کے دروازے ہر صارف کے لیے کھلے ہیں اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ براہ راست میرے پاس آ جائے اس کا کام ترجیح بنیادوں پر حل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں