ڈرائیورز دوران ڈرائیونگ پریشر ہارنز کاا ستعمال نہ کریں، یہ خلاف قانون اور ٹریفک کی خلاف ورزی ہے، ڈی ایس پی ٹریفک جہلم

جمعہ 21 فروری 2020 23:21

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ڈرائیورز دوران ڈرائیونگ پریشر ہارنز کاا ستعمال نہ کریں یہ خلاف قانون اور ٹریفک کی خلاف ورزی ہے ماحولیاتی آلودگی میں پریشر ہارن بھی شامل ہوتا ہے ، ٹریفک پولیس کی جانب سے پریشر ہارنز استعمال کرنے والے ڈرائیور ز کے خلاف کارروائیاں جاری۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک میاں محمد ارشد نے پریشر ہارنز کے حوالے سے کی جانے والی کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا دوسری جانب ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے شہر بھر میں آگاہی مہم جاری ہے۔اس حوالے سے شہر بھر میں نہ صرف بس اسٹینڈ پر آگاہی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پیشہ ورڈرائیورزکو آگاہی لیکچر ز بھی دیئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں