جہلم، محکمہ اوقاف کے افسران و ملازمین کی ٹرانسفرو رخصت کے لیے ای ٹرانسفر ایپ کاافتتاح کر دیا گیا

جمعہ 21 فروری 2020 23:21

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) جہلم محکمہ اوقاف کے افسران و ملازمین کی ٹرانسفرو رخصت کے لیے ای ٹرانسفر ایپ کاافتتاح کر دیا گیا۔محکمہ اوقاف کیذرائع کے مطابق پی آئی ٹی بی کے تعاون سے محکمہ اوقاف کے افسران و ملازمین کی ٹرانسفراور رخصت کے لیے تیار کی گئی ای ٹرانسفر ایپ کاافتتاح ایوان اوقاف کے کمیٹی روم میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر وز یر اوقاف نے خطاب میں کہا کہ اس ایپ سے اب کسی قسم کی سفارش،اقربا پروری اور کرپشن پر قابو پایا جا سکے گا۔وزیر اعلیٰ جلد اس قسم کی ایپ کا دائرہ کار صوبہ کے تمام سرکاری محکموں کو لانچ کرنے کا پابند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا سیاحوں کو تاریخی،مذہبی مقامات تک فوری رسائی کے لئے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا ،مختلف مقامات پر سیاحوں کے لئے ٹرمینل بھی بنائے جائیں گے جبکہ سیاحوں کے قیام کیلئے جدید ریزارٹس بھی بنائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں