ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز،ڈی پی نے جہلم نے اپنے آفس میں عوام کی شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 27 فروری 2020 17:43

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز،ڈی پی نے جہلم نے اپنے آفس میں عوام کی شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹز جہلم صابر حسین نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)



ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اپنے دست مبارک سے پودا لگایا اور دعا کی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں کل 350پودے لگائے جائینگے جبکہ جہلم پولیس کا عوامی رابطے مہم کے مطابق حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں عوام الناس کی شکایات سنیں اور شکایات کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں