ممبر صوبائی اسمبلی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، شجر کاری سے ماحول کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے ،چوہدری ظفر اقبال

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 29 فروری 2020 17:13

ممبر صوبائی اسمبلی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، شجر کاری سے ماحول کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے ،چوہدری ظفر اقبال
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے جادہ چوک کے قریب پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو محفوظ بنا نے کے لئے ہمیں اپنا قردار ادا کرنا ہوگا، شجر کاری کے ذریعے ضلع جہلم کے ماحول کو شفاف بنانا چاہیے یہ پودے زندگی کے ضامن ہیں اور یہی پودے اکسیجن فراہم کرتے ہیں،جو انسان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے ۔

انہوں نے پودے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر شہر گاوں گاوں پودے لگا کر موجودہ حکومت کا پلانٹ فار پاکستان کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ، اس کے لیے تمام افراد کو ایک ایک درخت لگائیں ۔آنے والے وقتوں میں یہ درخت نہ صرف انسانوں کے لیے مفید رہیں گے بلکہ ایک خوبصورت مسکن کا کام دیں گے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں