ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے گورنمنٹ بوائز کالج جی ٹی روڈ سوہاوہ میں 41ویں کھلی کچہری کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 29 فروری 2020 17:15

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے گورنمنٹ بوائز کالج جی ٹی روڈ سوہاوہ میں 41ویں کھلی کچہری کا انعقاد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے گورنمنٹ بوائز کالج جی ٹی روڈ سوہاوہ میں 41ویں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری سوہاوہ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے بارے مجموعی طور پر 10 درخواستیں وصول کی گئیں جن پر فوری کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم را نا عمر فاروق نے تحصیل سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور مقامی افراد کی درخواستوں پر عمل درامد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سائیلین کے لئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انکا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

سوہاوہ میں لگی کھلی کچہری کے موقع پر ضلع بھر سے متعدد سائیلین کی طرف سے متعدد تحریری درخواستیں ریوینیو اورپولیس کے بارے تھیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سید نذارت علی،تحصیلدار سوہاوہ،ایس ایچ او سوہاوہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈی ای او ایجوکیشن ، نمائیندہ ریسکیو1122، سیکریٹری ڈی آر ٹی اے، نمائندہ لائیوسٹاک،محکمہ سول ڈیفنس ، لوکل گورنمنٹ ، تمام متعلقہ ایس ایچ اوزاور دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ پولیس اور انتظامی افسران میرٹ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں،ڈی سی سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں 90 فیصد سے زائدشکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح پرکھلی کچہری کا انعقاد جاری رہے گا ۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کرونہ وائرس سے بچاو بارے حفاظتی تدابیر بتائے، انکا کہنا تھا کہ بار بار ہاتھ منہ اچھے طریقے سے دھونے سے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے، پاکستان میں ابتک صرف دو کنفرم کیس سامنے آئیں ہیں،جبکہ ڈی ایچ کیو جہلم،ٹی ایچ کیوز میں آئسولیشن وارڈز بنائے جا چکے ہیں،پنجاب میں کرونہ کا کوئی بھی مریض ابتک سامنے نہیں آیا۔ عوام الناس سے صفائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں