ضلع کی تمام مساجد میں پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کا نمازیوں سے خطاب

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 29 فروری 2020 17:17

ضلع کی تمام مساجد میں پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کا نمازیوں سے خطاب
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع کی تمام مساجد میں پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کا نمازیوں سے خطاب،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایات پر آج ایس ڈی پی اوز سٹی سرکل ،صدرسرکل ،پنڈدادنخان سرکل ،سوہاوہ ڈی ایس پی کے علاوہ گیارہ تھانوں کے ایچ اوز نے اپنے علاقہ کی مساجد میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے مل کر برائی کا خاتمہ کرنا ہے جس میں آپ لوگ ہمارے معاون بنے تا کہ اس کو یقینی بنا سکیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع کے گیارہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ کی گیارہ مساجد میں عوام سے محکمہ پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کا کہا اور کہا کہ اپنے بچوں کو برائی سے بچانے کے لیے ان کی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ تربیت کریں کیونکہ یہ بچے آج ہمارے لیے دست و بازو بن کر کل ملک کا بہترین مستقبل بن سکتے ہیں کیونکہ ان سے قوم کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں