ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک جاری، ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 29 مارچ 2020 00:17

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک جاری، ملزمان گرفتار ،مقدمات درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ، ۔اے ایس آئی محمد ارشاد تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم علی حیدر ولد محمد ریاض سکنہ کیانی گراؤنڈ بلال ٹاؤن جہلم سے پسٹل 30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

۔ایس آئی عاطف یونس تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم نعمان علی ولد غضنفر علی سکنہ ڈھینڈہ جہلم سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ۔اے ایس آئی ضمیر حسین تھانہ جلالپور شریف نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 39/20بجرم 337Hii/188ت پ تھانہ جلالپور شریف نے ملزم محمد اشرف ولد غلام حیدر سکنہ سگھر پور کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس تھانہ صدر نے چوکیدار عبدالمنارف کے قاتل کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا آلہ قتل برآمد،قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سلیم اکبر DSP/SDPOصدر سرکل,ایس ایچ او تھانہ صدر محمد افضل کو خصوصی ٹاسک دیا جس پر ملزم طارق محمود ولد جمعہ خان ساکن محلہ خیابان راولپنڈی کو گرفتار کر کے ملزم سے آلہ قتل چھری اور لوہے کا راڈ بھی برآمد کر لیا مزید تفتیش جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ڈی ایس پی صدر سرکل,ایس ایچ او تھانہ صدر ، انوسٹی گیشن افسر اور انکی ٹیم کو CC IIIسرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں