قرنطینہ سنٹر ٹالیانوالہ میں پولیس کی ماک ایکسرسائز ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی پولیس افسران اور ملازمین کو ہدایات

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 29 مارچ 2020 00:22

قرنطینہ سنٹر ٹالیانوالہ میں پولیس کی ماک ایکسرسائز ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی پولیس افسران اور ملازمین کو ہدایات
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) قرنطینہ سنٹر ٹالیانوالہ میں پولیس کی ماک ایکسرسائز موقع پر موجود تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے ہدایات جاری کیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق ایسولیشن سنٹر کے علاوہ تمام قرنطینہ سنٹر کا دورہ کرکے تمام معا ملات کی از خود نگرانی کررہے ہیں انہوں نے اس موقع پر اپنے پولیس افسران اور ملازمین سے کہا کہ قرنطینہ سنٹر کے نزدیک کسی بھی فرد کو نہ آنے دیا جائے اور نہ ہی وہاں سے کسی کو باہر جانے دیا جائے آپ کا کام تمام لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے ان کے مفاد میں بات کرنی ہے تا کہ کسی کی دل آزاری بھی نہ ہو لوگ اس موذی کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں