لائنز کلب جہلم کی طرف سے کرونا وائرس کے پیش نظر حالات کے تحت مستحق افراد میں لاکھوں روپے کے راشن بیگز تقسیم کیے گئے

منگل 31 مارچ 2020 23:25

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) لائنز کلب جہلم کی طرف سے کرونا وائرس کے پیش نظر حالات کے تحت مستحق افراد میں لاکھوں روپے کے راشن بیگز تقسیم کیے گئے تفصیلات کے مطابق لائنز کلب جہلم کے مخیر حضرات نے ضروریات زندگی کی اشیاء خورد و نوش کے ستر بیگز جن میں اشیاء خورد و نوش کی تمام اشیاء موجود تھیں مستحق افراد میں تقسیم کیے اس موقع پر پاپولر لائنز کلب کے ندیم خان ،راجہ نجم،راجہ واجد محدود،لائن ارشد محمود کے علاوہ دیگر لائنز کلب کے لوگ موجود تھے انہوں نے کہاکہ یہ راشن بیگز تمام مستحق افراد کو ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کیے جائینگے کیونکہ ان حالات میں ایسے لوگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جبکہ یہ نیکی بھی ہے اور عبادت بھی اور یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں