پنڈدادنخان پولیس کی کاروائی ،نوسرباز گرفتار، ضعیف العمر خاتون کو رقم واپس کردی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 اپریل 2020 17:13

پنڈدادنخان پولیس کی کاروائی ،نوسرباز گرفتار، ضعیف العمر خاتون کو رقم واپس کردی گئی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان سب انسپکٹر مطلوب حسین اور اے ایس آئی غلام عباس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 87مورخہ 2020۔03۔

(جاری ہے)

04 بجرم 420 ت پ تھانہ پنڈدانخان میں مطلوب نوسرباز غلام عباس ولد لال خان ساکن منڈی بہاوالدین کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کہ گرفتار کر لیا اور ضعیف العمر خاتون توقیر کلثوم ذوجہ باغ علی سکنہ ساوٴوال سے دھوکہ سے بٹوری ہوئی رقم 26000روپے برآمد کر لیے،ضعیف العمر خاتون کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کا شکریہ اور پولیس ملازمین کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے انچارج چوکی اور تفتیشی آفیسر کے لیے CCIIIسرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں