ڈپٹی کمشنر جہلم گرانفروشوں کیخلاف بھی کاروائی کرکے گرانفروشی وائرس کو بھی ختم کریں،انجنیئر حافظ سرفراز احمد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 اپریل 2020 17:15

ڈپٹی کمشنر جہلم گرانفروشوں کیخلاف بھی کاروائی کرکے گرانفروشی وائرس کو بھی ختم کریں،انجنیئر حافظ سرفراز احمد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم گرانفروشوں کیخلاف بھی کاروائی کرکے گرانفروشی وائرس کو بھی ختم کریں ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما انجینئر حافظ سرفراز احمد ، راؤ محمد یونس، شاہ رخ،محمد آصف نے کیا،انہوں نے کہاکہ چوک شاندار میں احسان ٹریڈرز کے نام سے ایک شخص جو ہول سیل کا کام کرتا ہے آج کل دکان کھول کر اپنی ڈپٹی کمشنر جہلم سے تعلقات بتا کر من مانے دام وصول کررہا ہے اور یہ سرکاری انتظامیہ کی تمام کمیٹیوں کا بھی اپنے آپ کو ممبر بتاتا ہے جو کہ اخلاقی اور موجودہ حالات کے مطابق درست نہیں ہیں ڈپٹی کمشنر جہلم اس معاملہ کو بھی دیکھ کر اس کے خلاف کاروائی کریں کیونکہ وہ لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں