جہلم، نماز جمعہ عوام نے گھروں میں ادا کی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم تمام مساجد کے ازخود دورے کرتے رہے

جمعہ 3 اپریل 2020 23:22

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) جہلم میں نماز جمعہ عوام نے اپنے گھروں میں ادا کی جبکہ ضلعی پولیس نے مساجد میں نماز جمعہ کرنے کے لیے جو قوانین بنائے تھے ان پر سختی سے عمل کروایا گیا تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچائو کے لیے لوگوں کو محدود کرکے محفوظ کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کے احکامات پر آج ضلعی کی تمام مساجد میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز ، ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز اور ایلیٹ فورس نے تمام مساجد کو جمعہ کی نماز سے پہلے چیک کرنا شروع کیا جبکہ جہلم شہر میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر جواد انور ، ایس ایچ او سول لائنز ایس آئی محمد عمران ،ایلیٹ فورس کے افسران کے ہمراہ تمام مساجد کے دورے کرکے اس امر کو یقینی بناتے رہے کہ کسی مسجد میں امام مسجد ، موذن اور تین بندوں کے علاوہ کوئی نمازی موجود نہ تھا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق اس سارے مراحل کی از خود نگرانی کرتے رہے جبکہ انہوں نے ایک بینک کے باہر ہجوم دیکھ کر انہیں سختی سے ہدایت کی کہ بینک میں تمام آنیوالے افراد کے درمیان فاصلہ رکھنے کے لیے پینٹ سے گول دائرے لگا کر ان کے کھڑا ہونے کی جگہ بنائی جائے اور اس پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں