ڈبل سواری کے خلاف آپریشن کلین اپ متعدد افراد کے چالان جبکہ چالان کے بعد فیس ماسک اور سینٹائزر بھی تقسیم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 4 اپریل 2020 16:23

ڈبل سواری کے خلاف آپریشن کلین اپ متعدد افراد کے چالان جبکہ چالان کے بعد فیس ماسک اور سینٹائزر بھی تقسیم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈبل سواری کے خلاف آپریشن کلین اپ متعدد افراد کے چالان جبکہ چالان کے بعد فیس ماسک اور سینٹائزر بھی تقسیم،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی انسپکٹر جواد انور اور ان کی ٹیم ڈبل سواری کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ انہوں نے آج چوک شاندار میں ڈبل سواری کرنے والوں کے خلاف ٹریفک سٹاف کے ہمراہ چالان کیے اور انہیں ہدایت کی کہ آپ جتنا محدود رہینگے اتنا ہی محفوظ رہینگے جبکہ حکومت کی دی ہوئی ہدایات آپ کی صحت اور زندگی کی ضامن ہیں جن پر عمل کرنا آپ پر فرض ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح انہوں نے ماسک کے بغیر لوگوں میں ماسک تقسیم کیے اور ان کے ہاتھوں پر سینٹائزر بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں