، ڈپٹی کمشنر جہلم کی طرف سے مریضوں کے لیے شروع کیاگیا ٹیلی میڈیسن موبائل سسٹم کامیاب کام کررہا ہے، ڈاکٹر حفیظ الرحمان

اتوار 5 اپریل 2020 19:20

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) کرونا وائرس سے بچائو کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی طرف سے مریضوں کے لیے شروع کیاگیا ٹیلی میڈیسن موبائل سسٹم کامیاب،ان خیالات کا اظہار چیف کنلسٹنٹ و پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے مریضوں کی طرف سے آئے موبائل فون پر علاج کے بارے میں کیا انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی طرف سے ٹیلی میڈیسن موبائل سسٹم کا قیام مریضوں کے لیے ایک بہترین کوشش ہے جس کے تحت ہمیں مریضوں جن میں انیلہ ، نبیل الرحمان،ارشد،جمیلہ،ریحانہ جبکہ ڈاکٹر ظفر محمود خواجہ سرجن کو فرح،ڈاکٹر احمد رضا نعمانی سرجن کو عدیل، فائزہ،خالد،محمد عامر،ڈاکٹر محمد اسد آرتھوپیڈک سرجن کو محمد بشیر جبکہ ڈاکٹر شوکت محمود اور ڈاکٹر اختر نجمی کو تصور،ظہیر،ابوبکر،اقراء،حمارا کے علاوہ بہت سے مریضوں کے فون آئے جنہوں نے اپنی بیماری کی تفصیلات بتائیں اور انہیں ڈاکٹرز نے دوائیاں بتا کر استعمال کرنے کا کہا جبکہ کرونا پر اسی محدود ہونے سے محفوظ ہوا جا سکتا ہے جس پر عمل جاری ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں