جہلم،تھانہ لِلہ کی کاروائی، بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد، ملزمان گرفتار

پیر 6 اپریل 2020 22:27

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ ، تھانہ لِلہ نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان 1۔کامران ولد محمد شریف2۔

(جاری ہے)

بہار احمد ولد محمد ریاض سکنائے للہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان بتفصیل ماچس پٹاخے 140عدد ڈبیاں،پٹاخے بڑی اور چھوٹی لڑیاں100عدد،بڑے اور چھوٹے گولی60عدد،بڑی اور چھوٹی پھل جھڑیاں50عدد ڈبیاں،چھوٹے جہاز45عدد ڈبیاں،بڑے اور چھوٹیانار43عدد،بڑی شرنائیاں10عدد،سلائیاں10عدد پیکٹ اور چھوٹے پٹاخی7عددڈبیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں