تھانہ لِلہ پولیس کی کاروائی، قتل اور بی کیٹگری کا مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

پیر 6 اپریل 2020 22:27

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) جہلم پولیس تھانہ لِلہ نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ، ایس ڈی پی او پنڈدادنخان سرکل سلیم خٹک اور ایس ایچ او انسپکٹر منظور احمد کو ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک دیا جس پر تھانہ لِلہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد آصف سکنہ احمد آباد لِلہ کو گرفتار کرلیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی جانب سے ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل ایس ایچ او پنڈدادنخان سب انسپکٹر تھانہ لِلہ اور ان کی ٹیم کیلئے سی سی تھری سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ لِلہ پولیس نے کیٹگری بی کا مفرور اشتہاری ملزم حسرت سکنہ سرگودھا کو سائنٹفک طریقے سے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں