نورانی ٹرسٹ کی طرف سے دیہاڑی دار لوگوں میں راشن کی تقسیم کیا جائیگا، ڈاکٹر حفیظ الرحمان

پیر 6 اپریل 2020 22:29

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) نورانی ٹرسٹ کی طرف سے دیہاڑی دار لوگوں میں راشن کی تقسیم،تفصیلات کے مطابق چیئرمین نورانی ٹرسٹ رجسٹرڈ جہلم چیف کنلسٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے بتایا کہ موجودہ کرونا وائرس میں جو لوگ کام نہیں کررہے ہیں اور فارغ ہیں اور وہ لاک ڈائون کیوجہ سے پریشان ہیں ان کو نورانی ٹرسٹ کی طرف سے سو لوگوں کو راشن دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جبکہ یہ تمام لوگ اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ سرمد ہسپتال کچہری روڈ محمدی چوک میں آ کر اپنا راشن وصول کرینگے جبکہ اس تمام کاروائی کی نگرانی ڈاکٹر احمد حسن سرانجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں