ایس او پیز اور گرانفروشوں کیخلاف ڈپٹی کمشنر جہلم کی کاروائیاں

پانچ گرفتار،چھ مقدمات درج،متعدد کو 94000روپے جرمانہ

ہفتہ 23 مئی 2020 22:55

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے قیمتوں میں اعتدال لایا گیا ، جبکہ آج مرغی کے گوشت کو مہنگے داموں فروخت کرنے والے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور اس ضمن میں 5افراد کو خراست میں بھی لیا جا چکا ہے ،6افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج ممکن ہوا ہے جبکہ مجموعی طور پر94000روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

ڈی سی سیف انور نے کہا کہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ قابل قبول نہیں، جہلم کی چاروں تحصیلوں میں کسی کو ناجائز منافع خوری کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی، عید سے قبل مزیدسختی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے ہدایت دی ہے کہ مقرہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، انہو ں نے کہا کہ ریٹ تاجر نمائندوں کی مشاورت سے مقرر کیے جاتے ہیں اور تاجر نمائندوں کی زمہ داری ہے کہ وہ دوکاندروں کو بھی آگاہ کریں۔ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ گوشت، دودھ، مرچ،مسالحہ جات اور دیگر اشیاء بیچنے ، بنانے والے قوم کے دشمن ہیں جن سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ سبزی ،پھل ، مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیاء خوردنی کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں