ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا پنڈ دادنخان تحصیل کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

منگل 2 جون 2020 21:19

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے آج پنڈ دادنخان تحصیل کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، شہر کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی،صاف پانی کی فراہمی ، پانی کی سکیموں، گورنمنٹ پرائمری سکول بھائی لڈن کی سائٹ کا بھی دورہ کیاً تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے پبلک ہیلتھ کے افسران کے ہمراہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اجلاس کی صدارت کی ہے اور انہوں نے متعلقہ افسران کو گو لپور، ٹوبہ اور دیگر علاقوں میں بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مذکورہ واٹر سپلائی سکیم کا دورہ کرنے اور مسائل کو حل کروانے کے لئے پبلک ہیلتھ کی ٹیم کو ہدایات دیں جس پر مذکورہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کو فلفور یقینی بنایا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بعد ازاں للہٰ مین چوک کا دورہ کیا شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات دیکھے اور انہوں نے چیف آفیسر ایم سی پنڈ دادنخان حیدر علی چٹھہ کوللہٰ چوک کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے ، صفائی کے معیاری انتظامات مکمل کروانے اور خصوصی مونومنٹ کی تنصیب کروانے کی ہدایات دیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ پنڈ دادنخان کے عوام کے لیے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ پنڈ دادنخان، للہٰ اورکھیوڑہ کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے مختلف پروجیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے اور شہر کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول بھائی لڈن کی زمین کے حصول کے لئے ڈی ای او سید مظہر اقبال کو ضروری ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں