ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جمعہ 5 جون 2020 23:48

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق ضلع میں کاروباری مراکز کام کر سکتے ہیں،نو ماسک نو سروس کے فارمولے پر عمل کریں ، دکاندارحضرات ماسک کا استعمال کریں ، گاہکوں کو بغیر ماس کے اشیاء نہ دیں ،ہینڈ سینی ٹائزر اورسماجی فاصلے کا خیال رکھیںخلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروئی عمل میں لائی جار ہی ہے ۔

حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتیجے میں آج بھی جہلم میں 4ایف آئی آرز درج کی گئیں، جبکہ مجوئی طور 16 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے جن میں مغل اعظم فاسٹ فوڈ، بٹ برادرز، منیر بک شاپ، الماس جیولرز، دانش مہدی شاپنگ سینٹر، ثمرہ بوتیک،ستارہ بیڈ شیٹس اور دیگر دوکانیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جہلم میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل داران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع جہلم میں کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 193 مقامات پر چیکنگ کے دوران 35 خلاف ورزیوں پر کارروایاں کرتے ہوئے مجوئی طور پر 55000 روپے جرمانہ کیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ایڈمنسٹریٹرز/ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور دیگر متعلقہ افسران کو کارروایوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ عوام الناس اس موزی مرض کو کنٹرول کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں، اور دوکاندار حضرات ایس او پیز کے مطابق کام کریں ورنہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لی جائے گی اور اس ضمن میں ہر گز کسی کو رعایت نہیں دی جا سکتی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں