ڈپٹی کمشنر جہلم کا کیپٹن معظّم علی شہید ہسپتال اور اولڈ ہوم کا دورہ

ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ،بریفنگ

منگل 11 اگست 2020 21:32

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کیپٹن معظّم علی شہید ہسپتال اور اولڈ ہوم کا خصوصی دورہ کیا اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ ادارے میں ابتک لاکھوں او پی ڈی مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا چکی ہیں ، متعدد مریضوں کا مفت ڈائیلسز بھی کیا جا چکا ہے ۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور کڈنی سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے حال احوال پوچھا انکو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کپٹن معظّم علی شہید ہسپتال کو زبردست سراہا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے جس سے اہل علاقہ مریض مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کی جانب سے ہسپتال کو معیاری رینک حاصل ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹرکیپٹن معظّم علی شہید ہسپتال نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ ادارے کے زیر اہتمام جہلم کی صاف پانی فراہم کرنے والا فلٹر بھی نسب کیے گئے ہیں جہاں سے مقامی لوگوں کو صاف ستھرا پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر رائو پرویز اختر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں کالا گجراں کے مقام پر واقعہ اولڈ ہوم کا دورہ کیا وہاں بزرگ افراد کو ڈی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں